اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق القطیف کے عوام نے آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا اور حکومت سے اسیروں کی رہائی اور سعودی گماشتوں کی حالیہ پرتشدد کاروائیوں میں شہید ہونے والے چھ نوجوانوں کے قاتلون پر مقدمہ چلانے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا پرزور مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے الشرقیہ کے سعودی حکمران "محمد بن فہد" کے خلاف نعرے لگائے؛ وہ "محمد بن فہد مردہ باد"، "ہیہات منا الذلۃ"، کے نعرے لگاتے ہوئے شیعہ علاقوں میں جبر و تشدد کی کاروائیوں کی مذمت کی۔ انھوں نے سعودی حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسیروں کو فوری طور پر رہا کردیں اور نوجوانوں کے قتل میں ملوث اہلکاروں پر مقدمہ چلائیں۔............
/110
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
شیعہ عالم کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش / متعدد خبریں اور رپورٹیں